The Blog

MoU has been signed between MCKRUT DG Khan & MNS UET Multan

*میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان اور محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے درمیان MoUپر دستخط*
میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان اور محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے درمیان تدریسی ، تحقیق ، نصاب اور غیر نصابی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے(ایم او یو) کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔۔ وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بات بھی یاد رہے کہ چند روز قبل وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمود سلیم نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ساتھ بھی تدریسی ، تحقیق ، نصاب اور غیر نصابی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے(MoU) پر دستخط کیے گئے تھے۔ ڈاکٹر محمود سلیم کی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک کاوشوں سے یہ بات سامنے آئی ھے کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کا شمار زمانہ قریب میں جنوبی پنجاب کی اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا۔