سیرت النبی کانفرنس کی تقریب کا انعقاد
ڈیرہ غازی خان میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں سیرت النبی(ص)کانفرنس کی تقریب کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعلٰی پنجاب محمد حنیف پتافی اور مذہبی اسکالر محترم حافظ منور عباس سیفی صاحب تھے ۔وائس چانسلر میرچاکرخان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمودسلیم صاحب، مشیر وزیراعلٰی پنجاب محمد حنیف پتافی،ایم پی اے محترمہ شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے ہیں ہمیں ان کی سیرت اقدس سے درس لیتے ہوئے اپنے کردار سنوارنے کی ضرورت ہے ۔مشیر وزیراعلٰی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ خاتم النبیین کی سیرت پر عمل کر کے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمود سلیم صاحب نے سب شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاء میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔آوروں آخر میں سرسبز پاکستان مہم کو جاری رکھتے ہوئے مہمانوں نے پودا لگایا اورپاکستان کی ترقی اور امن کے لیے دعا بھی کی ۔