وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان میں مورخہ 2021-10-13 کو تمام مستقل سٹاف اور وزٹنگ سٹاف سے ایک میٹنگ کی جسمیں انہوں نے سیشن کے آغاز کے حوالے سے درپیش مشکلات کے بارے میں اپنی ایک بہترین حکمت عملی پیش کی۔ لیسن پلان، اسسمنٹ بارے اور ٹیچنگ پلانگ کے بارے میں ایک بہترین ڈیمو کرا کے وضاحت بھی کی۔ یونیورسٹی کیمپس کی ترقی اور بہتری کے بارے اپنی تجاویز کو بڑے واضح انداز میں پیش کیا۔ ان کے ہمراہ رجسٹرار صاحب اور تمام سینئر پروفیسر اور انسٹرکٹرز بھی ساتھ تھے۔