ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزاد کو دو سال کی مدت کے لیے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ڈیرہ غازی خان کی سنڈیکیٹ کا رکن نامزد کر دیا ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) انجینئر ڈاکٹر شعیب ارشاد کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، یہ نامزدگی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔
اعلامیے میں یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 29 جون 2026 سے 28 جون 2028 تک دو سالہ مدت کے دوران منعقد ہونے والے سنڈیکیٹ کے اجلاسوں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نامزد نمائندے پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزاد کو بطور رکن شرکت کے لیے مدعو کیا جائے۔
جامعہ کے تعلیمی و انتظامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزاد کی بطور HEC نمائندہ سنڈیکیٹ میں شمولیت یونیورسٹی میں مؤثر گورننس، تعلیمی معیار کے فروغ، شفاف فیصلہ سازی اور ادارہ جاتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔